گوسوامی نے کہاکہ”کھیل ابھی شروع ہوا ہے“۔
ممبئی۔ عدالتی تحویل میں ایک ہفتہ گذارنے کے بعداپنے وہی جانے پہچانے نیوز روم میں پہنچ کر صحافی ارنب گوسوامی نے چہارشنبہ کے روز مہارشٹرا کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے کو انہیں ”جھوٹے“ کیس میں گرفتار کرنے کا حوالہ دے کر تنقید کانشانہ بنایاہے۔
گوسوامی اپنے رپبلک ٹی وی کے ساتھیوں کے گھیرے میں بیٹھے کہاکہ”ادھوٹھاکرے‘ میری بات سنوتمہیں شکست ہوگئی ہے‘ تم ہار گئے ہو“
جیل سے تقریبا8:30بجے رہا ہونے کے بعد گوسوامی چینل کے لور پاریل اسٹوڈیو پہنچے جس کے وہ ایڈیٹر ان چیف ہیں
گوسوامی بے پرم بیر سنگھ پر حملہ کیا
سال2018نومبر4کے خودکشی پر مجبور کرنے کے معاملے میں ”غیر قانونی“ حراست کا حوالہ دیکر گوسوامی نے ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ کی طرف بھی اشارہ کیاہے۔
گوسوامی نے کہاکہ جب وہ تالوجہ جیل میں 8نومبر سے تھے ان کے ساتھ پولیس کے تین روانڈ تفتیش کے دور جاری رہے۔کھسیانی انداز میں دیکھائی دے رہے گوسوامی نے کہاکہ”ادھو ٹھاکرے تم نے ایک پرانے اور فرضی معاملے میں مجھے گرفتار کیا اورمجھ سے معافی بھی نہیں مانگی“۔
انہوں نے کہاکہ”اس کھیل کی اب شروعات ہوئی ہے“ او راعلان کیاکہ وہ ہرزبان میں رپبلک ٹی وی چیانل کی شروعات کریں گے اور انٹرنیشنل میڈیا میں بھی ایک موجودگی ہوگی۔
دوبارہ گرفتاری کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے گوسوامی نے کہاکہ ”میں جیل کے اندر سے چینل لانچ کروں گے اور تم (ٹھاکرے)کچھ بھی نہیں کر سکو گے“۔
ضمانت کی اجرائی پر سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے گوسوامی نے مراٹھی میں کچھ الفاظ ادا کئے جس کا اختتام”جئے مہارشٹرا“ کے نعرے سے کیا۔چہارشنبہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے ضمانت دئے جانے کے بعد ارنب گوسوامی کی رہائی عمل میں ائی ہے