کیرالا کے ڈاکٹر جگو سوامی کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس ۔ تمام ایر پورٹس کو الرٹ کردیا گیا
حیدرآباد۔/22 نومبر، ( سیاست نیوز) ارکان اسمبلی خریدی معاملہ کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے تحقیقات میں تیزی پیدا کردی ہے۔ کیرالا کے ڈاکٹر جگو سوامی کے خلاف لُک آؤٹ نوٹس جاری کی اور خلاف تمام ایرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا تاکہ وہ ملک چھوڑ کر فرار اختیار نہ کرسکے۔ بی جے پی قومی آرگنائزنگ سکریٹری بی ایل سنتوش، کیرالا پی ڈی جے ایس کے سربراہ تشار اور کیرالا کے ڈاکٹر جگو سوامی کے پوچھ تاچھ کیلئے حاضر نہ ہونے پر ایس آئی ٹی ہائی کورٹ سے رجوع ہوئی۔ ہائی کورٹ نے کل تک کیلئے سماعت ملتوی کردی۔ تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے آج دوسری مرتبہ پوچھ تاچھ کیلئے ایس آئی ٹی میںرجوع ہوئے ۔ ارکان اسمبلی خریدی معاملہ میں تحقیقات کی سپریم کورٹ نے ایس آئی ٹی کو مکمل آزادی ہے جس کے بعد ایس آئی ٹی نے تحقیقات میں شدت پیدا کردی ہے۔ تینوں ملزمین ‘نوٹس کے بعد پوچھ تاچھ کیلئے ایس آئی ٹی سے رجوع نہیں ہوئے جس پر ایس آئی ٹی نے آج ہائی کورٹ سے رجوع ہوکر بتایا کہ ہائی کورٹ کی ہدایت کے مطابق ہم نے تینوں کو نوٹس پہنچائی مگر وہ پوچھ تاچھ کیلئے حاضر نہیں ہوئے۔ لہذا ہائی کورٹ اس میں مداخلت کرے اور آرڈر جاری کرے۔ اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل نے عدالت کو بتایا کہ نوٹس بی ایل سنتوش کو مل چکی ہے وہ گجرات کی انتخابی مہم میں مصروف ہیں لہذا وہ ایس آئی ٹی کے روبرو حاضر ہونے کچھ وقت طلب کررہے ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات اور ایس آئی ٹی تحقیقات پر وہ کل سماعت کریگی ۔ کریم نگر کے ایڈوکیٹ سرینواس آج دوسرے دن ایس آئی ٹی سے رجوع ہوئے۔ عہدیداروں نے 7 گھنٹوں تک ان سے پوچھ تاچھ کی۔ ذرائع سے پتہ چلا کہ وہ بیشتر سوالات کا جواب دینے کی بجائے خاموش رہے۔ بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ سمہیا جی کے بھگت ہیں اور اسی محبت میں فلائیٹ ٹکٹ بک کرچکے ہیں اس سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی ان کا ارکان اسمبلی کی خریدی معاملہ سے کوئی تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ایس آئی ٹی سے مکمل تعاون کرینگے ۔ن