اسرائیل میں حکومت کیخلاف لاکھوں افراد کا سڑکوں پرمظاہرہ

,

   

تل ابیب: اسرائیل کے مختلف شہروں میں لاکھوں افراد وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے عدالتی نظام میں ترامیم کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق ناقدین کا کہنا ہے کہ نئی سخت گیر حکومت کی جانب سے متعارف کیے گئے اقدامات سے سپریم کورٹ کمزور اور عدالتی نگرانی محدود ہو جائے گی اور سیاستدانوں کو مزید اختیارات ملیں گے۔احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ملک میں جمہوریت بھی کمزور ہو جائے گی۔عدالتوں کے اختیارات کے بارے میں ملک میں تنازعہ بڑھ رہا ہے کیونکہ حکومت پارلیمان میں نئے قوانین متعارف کرانے والی ہے۔ان حکومت کے اقدامات کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔مظاہرین بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلیاں نکال رہے ہیں۔ سب سے بڑی احتجاجی ریلی دارالحکومت تل ابیب میں نکالی گئی جبکہ دیگر شہروں میں بھی چھوٹے پیمانے پر احتجاج ریکارڈ کیا گیا۔