تل ابیب : اسرائیلی اسمبلی نے قومی سلامتی کے جرائم کے لیے حراست میں لیے گئے افراد کے فلسطینی انتظامیہ سے رقم وصول کر نے کے جرم کے ثابت ہونے کی صورت میں ان تمام افراد کی شہریت چھین کر انہیں ملک بدر کیے جانے سے متعلق مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔پارلیمنٹ کے تحریری بیان کے مطابق بل، جسے قانون بننے کے لیے ووٹنگ کے دوسرے اور تیسرے دور سے گزرنا پڑا، 8 مسترد ووٹوں کے مقابلے میں 89 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کی پاکستانیوں سے متعلق بیان پر معافی
لندن : برطانوی رکن پارلیمنٹ نے پاکستانی صحافیوں اور برٹش پاکستانیوں سے متعلق بیان واپس لے لیا اور مبینہ نسلی پرستانہ بیان پر معافی مانگ لی ہے۔کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے رامی رینجر نے برٹش پاکستانیوں کو بچیوں کی گرومنگ میں ملوث اور منشیات فروش کہا تھا۔رامی رینجر نے کہا تھا کہ 30 سے 40 لیبر رکن پارلیمنٹ پاکستانیوں کے ووٹ پر انحصار کرتے ہیں۔