بیروت: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر سیڈون میں ایک گاڑی پر حملہ کر کے حماس کے ایک ‘کمانڈر’ کو شہید کر دیا۔ میڈیا کے مطابق اس واقعے سے غزہ میں سیز فائر کے حصول کی کوششوں کو دھچکا لگا ہے جبک مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے ۔گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل میں حماس کے حملوں کے بعد یہ سیڈون میں اپنی نوعیت کا پہلا حملہ ہے۔ حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سامر الحاج ‘سیڈون شہر میں ایک صیہونی حملے میں شہید ہو گئے ۔