اسرائیل کے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع

   

بیروت :اسرائیل نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں پر تقریباً 15 حملے کیے ہیں جن میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ لبنان پر حملوں کا سلسلہ ختم نہیں ہوا اور آئندہ گھنٹوں میں لبنان پر مزید حملے کیے جائیں گے۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق آج صبح لبنان سے اسرائیل پر تین راکٹ فائرکیے گئے۔ اسرائیلی فوج نے راکٹ حملہ ناکام بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔حزب اللہ نے اسرائیلی حملوں پر رد عمل میں کہا ہیکہ اسرائیل پر راکٹ حملے میں حزب اللہ کا کوئی ہاتھ نہیں،لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی مکمل پابندی کر رہے ہیں۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل راکٹ حملیکا بہانہ بنا کر لبنان پر دوبارہ جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔اسرائیل کی جانب سے غزہ میں مسلسل بمباری کی جارہی ہے۔