تل ابیب: اسرائیل میں کنجوس والدین ہوائی اڈہ پر اپنے شیرخوار بچے کو ٹکٹ نہ ہونے پر چیک ان کاؤنٹر پر ہی چھوڑ گئے اور خود طیارے پرسوار ہونے کیلئے اپنے اگلے سفر پر روانہ ہوگئے۔ یہ واقعہ اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈہ پرپیش آیا ہے، جہاں والدین نے اپنے بچے کو چیک ان کاؤنٹر پر چھوڑ دیا اور بچے کیلئے الگ ٹکٹ خریدنے میں ناکام ہونے پر اپنا اگلا سفرجاری رکھنے کی کوشش کی۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اس جوڑے نے بچّے کو اس وقت کاؤنٹر پرچھوڑ دیا جب انھوں نے بن گورین بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بلجیم کے شہربرسلز جانے والی ریان ایئرکی پرواز میں چیک اِن کیا۔