اسرائیلی ٹیلی کام کمپنی کے کمپیوٹر ڈیٹا پرسائبر حملہ

   

یروشلم : انٹرنیٹ ہیکروں نے اسرائیلی ٹیلی کمیونی کیشن کی سب سے بڑی کمپنیوں کا تمام سکیورٹی سسٹم توڑتے ہوئے کمپنی کا ڈیٹا چوری کرلیا ۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ ہیکرز نے وائس سینٹر مواصلاتی کمپنی کے نظام میں گھس کر اسرائیلی کمپنی کے ایک بڑے گروپ کے مواصلاتی نظام کو مفلوج کر دیا تھا۔ہیک کی گئی کمپنی اسرائیل میں کارپوریٹ مواصلات کے شعبے میں سرخیل سمجھی جاتی ہے جو کاروباری اداروں کیلئے جدید مواصلات فراہم کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی دوسری کمپنیوں کوسافٹ ویئر ٹیکنالوجی کیلئے چیک پوائنٹ ، مواصلات کیلئے پارٹنر ، سیلولر اور انٹرنیٹ سروسز کیلئے ایکس فون ، کمپنیوں کیلئے ویب ڈیٹا انالیسس سروسز کیلئے سمیلر ویب جیسی سروسز فراہم کرتی ہے۔