پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لیا، حملہ کا مقصد نامعلوم
لزبن : پرتگال کے دارالحکومت میں ایک مسلم سنٹر میں چاقوزنی کے نتیجہ میں دو افراد کی موت ہوئی۔ منگل کو پیش آئی واردات کے بارے میں میڈیا رپورٹس نے کہا کہ اسماعیلی سنٹر میں مشتبہ حملہ آور نے یکایک بڑے چاقو سے حملہ کردیا۔ بی بی سی کے مطابق حملہ آور افغان نژاد بتایا گیا ۔مقامی میڈیا کا کہنا ہیکہ حملہ آور کو پولیس نے گولی ماری اور وہ زخمی ہوا، اب اسے حراست میں لیا گیا ہے۔ حملہ کا مقصد واضح نہیں ہوپایا ہے۔ اسماعیلی فرقہ شیعہ اسلام کی شاخ ہے اور اس کے پاس معتقدین آغا خان کو اپنا روحانی رہنما تسلیم کرتے ہیں۔ پرتگالی وزیراعظم انٹونیو کوسٹا نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایسا واقعہ ہے جس کے تعلق سے نہیں کہا جاسکتا کہ یہ ہمارے ملک میں کوئی عام رجحان کا حصہ ہے۔ انہوں نے حملہ کے مقصد کے بارے میں کچھ بھی کہنے سے گریز کیا اور کہا کہ تحقیقات جاری ہے۔