اسٹالن کا سری لنکا بحریہ کے ہاتھوں گرفتار ماہی گیروں کی رہائی کا مطالبہ

   

چینائی : تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر سے اپیل کی کہ وہ ڈپلومیٹک چینلوں کے ذریعہ ریاست کے ان نو ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کو آزاد کرائیں جنہیں سری لنکا کی حکومت اور وہاں کی بحریہ نے 10 اگست کو اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔وزیر خارجہ کو لکھے گئے ایک نیم سرکاری خط میں انہوں نے کہا کہ 6 اگست کو 9 ماہی گیر مچھلی پکڑنے کے لیے ناگاپٹنم بندرگاہ سے سمندر میں گئے تھے ۔ اسی دوران سری لنکا کی بحریہ نے اسے پکڑ لیا۔ پکڑے گئے ماہی گیروں کو ان کی کشتیوں سمیت سری لنکا کے تریکوناملی نیول بیس لے جایا گیا۔انہوں نے کہاکہ ’’میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم مناسب سفارتی ذرائع کے ذریعے سری لنکا کی حکومت سے نو ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کی رہائی کو یقینی بنائیں‘‘۔