اسٹاک ایکسچینج آپریٹرس میں مارکٹ سرمایہ کاری کے تحت امریکی اداروں کو سبقت

   

ہندوستان کے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کو تیسرا مقام، بی ایس ای لمیٹڈ بھی دس ٹاپ اداروں میں شامل

حیدرآباد، 29 نومبر (سیاست نیوز): اسٹاک ایکسچینج کی سرگرمیوں میں دنیا کی دس ٹاپ کمپنیوں کی نشاندہی کی گئی ہے جو مارکٹ سرمایہ کاری کے اعتبار سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ ٹاپ تین کمپنیوں میں امریکی اداروں کو سبقت حاصل ہے۔ اسٹاک ایکسچینج آپریٹرس کی مارکٹ سرمایہ کاری کے اعتبار سے نشاندہی کی گئی، جن میں دس ٹاپ کمپنیوں میں چار کا تعلق امریکہ سے ہے، جبکہ ہندوستان کے دو ایکسچینج آپریٹرس اس فہرست میں شامل ہیں۔ دیگر ممالک میں جرمنی، جاپان، ہانگ کانگ اور برطانیہ کے اسٹاک ایکسچینج آپریٹرس شامل ہیں۔ امریکہ کے سی ایم ای گروپ کو ٹاپ پوزیشن حاصل ہوئی ہے جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 111.6 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ امریکہ کا ہی ادارہ انٹرنیشنل ایکسچینج (آئی سی ای) دوسرے مقام پر ہے جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 9.4 بلین ڈالر ہے۔ ہندوستان کے نیشنل اسٹاک ایکسچینج آف انڈیا کو اس فہرست میں تیسرا مقام حاصل ہوا ہے۔ این ایس ای کی مارکٹ سرمایہ کاری 64.1 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔ چوتھے مقام پر جرمنی کا اسٹاک ایکسچینج ادارہ شامل ہے جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 63.4 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ برطانیہ کے ادارے کو پانچواں مقام حاصل ہوا جس کی مارکٹ سرمایہ کاری 62.4 بلین ڈالر ہے۔ امریکہ کے دو ادارے چھٹے اور نویں مقام پر ہیں جن کی مارکٹ سرمایہ کاری علی الترتیب 59.4 بلین اور 21 بلین ڈالر ریکارڈ ہوئی ہے۔ ہانگ کانگ اور جاپان کے اداروں کو ساتواں اور آٹھواں مقام حاصل ہوا ہے، جبکہ ہندوستان کا بی ایس ای لمیٹڈ دسویں نمبر پر ہے۔ اس کی مارکٹ سرمایہ کاری 17.6 بلین ڈالر ریکارڈ کی گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج سرگرمیوں میں ہندوستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ ہندوستان کے اداروں نے حالیہ برسوں میں بہتر مظاہرے کے ذریعے عالمی سطح پر مارکٹ سرمایہ کاری میں اپنا مقام بنایا ہے۔1