ممبئی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی یورپی یونین سے درآمدات پر 25فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی کے باوجود این ویڈیا کے متوقع نتائج سے عالمی مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر فروخت سے آج اسٹاک مارکیٹ سپاٹ بند ہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 10.31 پوائنٹس کے اضافے سے 74612.43 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 2.50 پوائنٹس پھسل کر 22545.05 پوائنٹس پر فلیٹ رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.97 فیصد گر کر 39445.69 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 2.09 فیصد گرکر 44111.64 پوائنٹس پر بند ہوا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 4072 کمپنیوں کے حصص میں کاروبار ہوا۔