ممبئی: اسٹاک مارکیٹ میں منگل کو کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 415.68 پوائنٹس بڑھ کر 59556.91 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 148.15 پوائنٹس کے اضافے سے 17770.40 پوائنٹس پر کھلا۔ اس دوران اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اضافہ درج کیا گیا۔ بی ایس ای کامڈ کیپ انڈیکس 129.88 پوائنٹس بڑھ کر 25647.69 اور اسمال کیپ انڈیکس 174.88 کی چھلانگ کے ساتھ 29324.66 پر کھلا۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کو بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 300.44 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 59141.23 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کانفٹی 91.40 پوائنٹس مضبوط ہوکر 17622.25 پوائنٹس پررہاتھا۔