میکسیکو سٹی : میکسیکو کی وسطی ریاست ٹلاکسکالا میں واقع اسٹیل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس دھماکے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے کئی افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ٹلاکسکالا ریاست کی گورنر لورینا کیولر نے اپنے بیان میں کہا کہ اسٹیل فیکٹری کے بوائلر میں دھماکہ ہوا اور واقعہ کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہے۔واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کیولر نے کہا کہ میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں، ہم اس مشکل وقت میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
بنگلہ دیش میں پولیس کے ساتھ ٹکسٹائل مزدورو ں کی جھڑپ
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے کفرول علاقے میں جمعرات کی صبح مزدوروں کی چھٹی اور بندش کے خلاف احتجاج میں ریڈی میڈ ملبوسات کے ملازمین کی پولس اور فوج کے اہلکاروں سے جھڑپ ہوئی۔روزنامہ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، مظاہرین نے توڑ پھوڑ کی اور پولس اور فوج کی دو گاڑیوں کو آگ لگا دی، جس میں کفرول تھانے کے افسر انچارج قاضی غلام مصطفی کی گاڑی بھی شامل ہے ۔تھانے کے انچارج افسر نے کہا، ‘‘جوابی کارروائی میں، پولس اور فوج کے اہلکاروں نے انہیں منتشر کرنے کے لیے کارروائی کی۔