اسکریپ یارڈ میں زبردست آگ، کوئی جانی نقصان نہیں

   

ممبئی ۔ 31 مئی (یو این آئی) مہاراشٹر کے ضلع تھانے میں واقع ایک اسکریپ یارڈ میں کل دیررات اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے پانچ گوداموں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تھانے میونسپل کارپوریشن کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے سربراہ یاسین تڈوی نے ہفتہ کو بتایا کہ یہ واقعہ شیل علاقے کے ببلو کمپاؤنڈ میں پیش آیا ۔