اسکولی لڑکیوں کے لیے ہیلتھ چیک اپ اور بیداری مہم

   

بھاگلپور، 16 مئی (یو این آئی) بہار کے بھاگلپور ضلع کے کہلگائوں میں واقع این ٹی پی سی پاور پروجیکٹ میں گرلز امپاورمنٹ مشن کے تحت اسکولی لڑکیوں کیلئے صحت جانچ اور بیداری مہم آج سے شروع ہوگئی ہے ۔ کہلگائوں پاور پروجیکٹ کے جیون جیوتی اسپتال کی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سشمیتا سنگھ نے جمعہ کو یہاں بتایا کہ اس تین روزہ مہم کے تحت، گرلز ا مپاورمنٹ مشن 2025 کے تحت منتخب مختلف اسکولوں سے کل 41 لڑکیاں پہلے دن جامع صحت کی جانچ کے لیے پہنچیں۔ اسپتال کی ڈاکٹر راگنی شیٹے اور ڈاکٹر واسوتی پائن کی مدد سے ڈاکٹر سریش رام نے تمام لڑکیوں کے طبی معائنہ کا عمل مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران تمام لڑکیوںکیلئے ایک معیاری طبی فارمیٹ کا استعمال کرتے ہوئے جائزہ لیا گیا، جس میں قد، وزن، غذائیت کامعیار، ہیموگلوبن، ای این ٹی، دانتوں، جلد اور ماہواری کی صحت کے ساتھ ساتھ الرجی یا ادویات کے استعمال جیسی بنیادی باتوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر منتخب بچے کو جی ای ایم سرگرمیوں میں شامل ہونے سے پہلے مناسب طبی امداد ملے۔
ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ صحت کی جانچ کے بعد ڈاکٹر واسوتی کی طرف سے ان لڑکیوں کے لیے صحت سے متعلق آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران لڑکیوں کو ہیٹ اسٹروک سے سے بچائو کیلئے صاف پانی پینے ، ہلکے رنگ کے کپڑے پہننے ، تیز دھوپ سے بچنے اور تربوز اور کھیرے جیسے ہائیڈریٹنگ پھل کھانے کو کہا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ، لڑکیوں کو صحت کے مسائل کے بارے میں بات کرنے اور گرمیوں کے دوران حفظان صحت کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔ چیف میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ اس اسپتال میں شروع کی گئی میڈیکل چیک اپ اور بیداری مہم 17 مئی تک جاری رہے گی۔ یہ اقدام این ٹی پی سی ، کہلگائوں کی پراعتماد، باخبر اور صحت مند نوجوان شہریوں کی پرورش کے تئیں عزم کو ظاہر کرتاہے۔
اپنے دلوں میں امید اور صنفی مساوات کے موجود ہونے کے پختہ یقین کے ساتھ، کہلگا[؟]ں این ٹی پی سی کوگرلزامپاورمنٹ مشن 2025 شروع کرنے پر فخر ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ 2018 میں ایک چھوٹے سے قدم کے طور پر شروع ہونے والی تحریک اب ایک طاقتور تحریک بن چکی ہے ۔گذشتہ کچھ سالوں کے دوران، خواتین کو بااختیار بنانے کی مہم نے دس ہزار سے زیادہ لڑکیوں کو ان کے اعتماد، اپنی آواز اوراپنے خوابوں کو تلاش کرنے میں مدد کی ہے