اشتعال انگیز تقریر۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیا سنگھ ٹھاکر کے خلاف ایف ائی آر درج

,

   

مذکورہ کرناٹک پولیس نے شکایت کنندہ نامورکیپٹلسٹ اور سیاسی تجزیہ کار تحسین پونا والا کے لئے بھی ایک نوٹس جاری کی ہے کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں۔


شیوا موگا۔کرناٹک پولیس نے ریاست کے حال ہی میں دورے کے موقع پر اشتعال انگیز تقریر کرنے پر بی جے پی ایم پی پرگیا سنگھ ٹھاکر کے خلاف ایف ائی آر درج کی ہے‘ جس کی جمعرات کے روز پولیس نے تصدیق بھی کی ہے۔ شیوا موگا شہر کے کوٹا پولیس اسٹیشن میں ایف ائی آر درج ہوئی ہے۔

ائی پی سی کی دفعات153اے‘ 153بی‘268‘295اے‘ کے تحت مقدمہ درج کیاگیاہے۔ اس کے علاوہ ائی پی سی کی دفعات298‘504اور 508بھی شامل کئے گئے ہیں۔

مذکورہ کرناٹک پولیس نے شکایت کنندہ نامورکیپٹلسٹ اور سیاسی تجزیہ کار تحسین پونا والا کے لئے بھی ایک نوٹس جاری کی ہے کہ وہ تحقیقات میں شامل ہوں۔

کرناٹک کے حالیہ دورے کے موقع پر بی جے پی ایم پرگیاسنگھ ٹھاکر کی اقلیتی کمیونٹی کے خلاف توہین آمیز تقریر پر پونا والا نے ایک شکایت درج کرائی تھی۔

پونا والا نے سوشیل میڈیاکے ذریعہ شیو اموگا سپریڈنٹ آف پولیس (ایس پی) جی کے متھن کمار سے ایک شکایت درج کرائی تھی۔

اس شکایت میں چیف منسٹربسوراج بومائی کو بھی ایک کاپی شامل کی گئی تھی۔پونا والا کو تحقیقات میں شامل ہونے پر مشتمل نوٹس کوٹا پولیس اسٹیشن نے ای میل کے ذریعہ بھیجا ہے۔

پرگیا سنگھ ٹھاکر نے بجرنگ دل کارکن ہرشا کے گھر جاکر گھر والوں سے ملاقات کے بعد اتو ار کے روز ہندو جاگرانہ ویدیکا ساوتھ ریجنل کنونشن جو شیو اموگا سٹی میں منعقد ہو ا‘میں شرکت کی تھی۔

شکایت میں الزام لگایا گیاکہ پرگیا سنگھ ٹھاکر نے اقلیتی کمیونٹی کے حلاف توہین آمیز الفاظ کا تقریب میں خطاب کے دوران استعمال کیاہے۔انہوں نے نے لوجہاد کا منھ توڑ جواب دینے کالوگوں سے استفسار کیا تھا۔