حیدرآباد۔/2 اپریل، ( سیاست نیوز) اشفاق سید کا امریکہ کے نیپرولی سٹی کونسل کے لئے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ وہ پہلے ہندوستانی نژاد امریکی شہری ہیں جنہیں کمیونٹی کی خدمات کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ نیپرولی سٹی کونسل کے انتخاب کیلئے اشفاق سید کے حق میں مقامی افراد اور والینٹرس کی جانب سے مہم چلائی گئی تھی۔ اشفاق سید نے انتخاب پر عوام سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ یہ کامیابی ہم تمام کی ہے اور وہ ہر شخص کی بھلائی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے والینٹرس ، ڈونرس اور تائید کرنے والے افراد سے اظہار تشکرکیا۔ اشفاق سید کی انتخابی مہم میں ترقی، ماحولیات، شفاف حکمرانی اور عوامی سیفٹی کو اہم موضوع بنایا گیا تھا۔ نیپر ولی پبلک لائبریری بورڈ کے صدر اور ایڈوکیٹ کی حیثیت سے اشفاق سید نے طویل اور نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے کونسل کے دیگر ارکان سے اظہار تشکر کیا۔ وہ اس عہدہ کی ذمہ داری عنقریب سنبھالیں گے۔ 1
گزشتہ کئی سالوں سے پرندے اور جانور اس علاقہ میں محفوظ تھے لیکن اب ان کی حفاظت کی ذمہ داری کون لے گا ۔ محکمہ جنگلات کیا انہیں کسی متبادل محفوظ مقام منتقل کرے گا یا پھر اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی ۔ اس علاقہ میں کئی مختلف قسم کے زہریلے سانپ بھی موجود ہے اگر یہ آبادی والے علاقوں میں پہنچ گئے تو انسانی جانوں کو بھی خطرہ پیدا ہوجائے گا ۔۔ ش