افریقی ملک کوموروس کے صدر چاقو حملہ میں زخمی

   

عدیس ابابا : مشرقی افریقی ملک کوموروس کے صدر ازالی اسومانی چاقو کے حملہ میں زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارہ کے مطابق مذہبی قائد کے جنازہ میں شرکت کے دوران صدر ازالی اسومانی پر چاقو سے حملہ ہوا، جس میں وہ معمولی زخمی ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ازالی اسومانی پر حملہ کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ صدر ازالی اسومانی کو بچاتے ہوئے ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے۔