نئی دہلی: ہندوستان نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپس دوبارہ شروع کرنے سے انکار کردیا۔ افغانستان کی دوست ہونے کی دعویدار مودی حکومت نے اپنے ملک میں موجود افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع کرنے اور اسکالرشپس دینے سے انکار کردیا۔ 2022 میں بھی افغان طلباء کے ویزے منسوخ ہوچکے ہیں۔ ہزاروں افغان طلباء ملک کی مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔ ملک میں تقریبا 21 ہزار افغان شہری موجود ہیں جن میں سے 11 ہزار پناہ گزین کے طور پر رجسٹرڈ ہیں تاہم انہیں سرکاری طور پر پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔