افغانستان : تصادم میں ۶؍ عسکریت پسند ہلاک

,

   

غزہ: افغانستان کے مشرقی حصے میں واقع غزنی صوبے میں جمعہ کوفوج کی کارروائی میں اعلی کمانڈر سمیت چھ طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ افغان حکومت کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ ضلع کارباغ کے جمال خیل علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز نے طالبان عسکریت پسندوں کے ٹھکانے پر حملہ کیا جس میں طالبان کے اعلی کمانڈر رفیع اللہ سمیت 6 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ رفیع اللہ ایک بدنام جنگجو تھاجس کی موت کے بعد علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو گی۔
طالبان کی طرف سے حالانکہ اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔