نئی دہلی۔ جمعرات کی شام افغانستان میں 5.9سے زلزلے آیا جس کے جھٹکے دہلی او راس کے اطراف واکناف کے علاقوں میں محسوس کئے گئے ہیں۔
نیشنل سنٹر برائے سیسمالوجی نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ شام7.55(ائی ایس ٹی)پر 5.9شدت کا زلزلہ آیاجس کا عرض البلد36.39ڈگری او رطول البلد 70.66ڈگری تھااور گہرائی 200کیلو میٹر پر مشتمل تھی جس کا مرکز افغانستان کے فیاض آباد شہر کے جنوب میں 79کیلومیٹر پر تھا۔
قومی درالحکومت میں ایک ہفتہ کے اندر یہ دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
یکم جنوری کے روز ہریانہ کے جھاجھر میں 3.8کا زلزلہ آیاتھا اور 1.19صبح دہلی این سی آر میں بھی اس کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے