افغانستان کو آئرلینڈ کے خلاف 72 رنز کی شکست

   

بیلفاسٹ ۔20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئرلینڈ کے بولروں نے افغان ٹیم کی ورلڈ کپ تیاریوں کی قلعی کھول دی، میزبان ٹیم نے دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ونڈے 72 رنز سے جیت لیا۔ 211 کا تعاقب کرنے والی مہمان ٹیم 138 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم 48.5 اوورز میں 210 رنزبناکرآل آئوٹ ہوگئی۔ اوپنر پال اسٹرلنگ نے 6 چوکوں اور دوچھکوںکی مدد سے 94 گیندوں پر71 کی اننگزکھیلی۔کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے 53 کی قائدانہ اننگز کھیلی، کیون اوبرائن 32 ، جورج ڈوکریل 14 اورگرے ولسن 10 رنزبناکرنمایاں رہے، دولت زدران اور آفتاب عالم نے فی کس 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی ۔ اسپنر راشد خان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔ افغان ٹیم جوابی اننگز میں 138رنز پر ڈھیر ہوگئی، اصغر افغان29، محمد نبی27 اور گلبدین نائب 20 رنزبناکرنمایاں رہے، راشد خان نے 16 رنز اسکورکئے، مارک ایڈائر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ بوائیڈ رینکن نے3 جبکہ ٹم مرٹگ نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں، دونوں ملکوں میں سیریز کا دوسرا اور آخری ونڈے منگل کو کھیلا جائے گا ۔