اقتدار میں آنے پر کانگریس کا’روہت ویمولہ ایکٹ‘کا وعدہ

,

   

کانگریس نے کہاکہ وہ تمام برداریوں سے تعلق رکھنے والے غریبوں کو معاشی طور پر کمزور سمجھتی ہے اور اس لئے غریب ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی کو ڈبلیو ایس کوٹہ سے باہر نہیں کیاجاسکتا۔


ناوا رائے پور۔ تعلیمی اداروں میں ایس سی‘ایس ٹی او بی سی اور اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے اسٹوڈنٹس کو درپیش امتیازی سلوک کے حل کے لئے کانگریس نے ایک خصوصی قانون جس کو ”ر وہت ویملو ایکٹ“ کا نام دیاگیا ہے لانے کا وعدہ کیااور اس بات پر زوردیاکہ وہ سکیولرازم کے لئے حر ف بہ حرف عہد کرے گی او راقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے سب سے آگے رہے گی۔

سماجی انصاف اور خودمختاری پر 85ویں پلینری اجلاس میں منظور قرارداد میں کانگریس نے دس سالہ مردم شماری کے ساتھ سماجی معاشی طبقہ واری مردم شماری کے انعقاد کا عہد کیاہے۔

پارٹی نے کہاکہ اس نے سماج کے معاشی طور پر کمزور طبقات(ای ڈبیلو ایس)کے لئے تحفظات کی وکالت کی ہے لیکن ای ڈبلیو ایس کوٹہ پر بی جے پی کی پالیسی غریب ایس سی ایز‘ ایس ٹی ایزاور او بی سی ایزکو بھی ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے تحت فوائد حاصل کرنے سے باہر کردیاہے۔

کانگریس نے کہاکہ وہ تمام برداریوں سے تعلق رکھنے والے غریبوں کو معاشی طور پر کمزور سمجھتی ہے اور اس لئے غریب ایس سی‘ ایس ٹی اور او بی سی کو ڈبلیو ایس کوٹہ سے باہر نہیں کیاجاسکتا۔

مذکورہ قرارداد کا کہنا ہے کہ ”کانگریس پارٹی اس بات کا یقینی بنائے گی کہ معاشی کمزور طبقات کے طلبہ کوعمر میں اس طرح کی چھوٹ دی جائے گی جس طرح ایس سی ایز اور ایس ٹی ایزکو سرکاری خدمات میں داخل ہونے کے لئے عمر کی چھوٹ دی جاتی ہے“۔

ذات پات کی ایک مردہ شماری کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے کانگریس نے اپنی قرارداد میں الزام لگایاکہ بی جے پی نے ذات پات کی مردم شماری کرانے سے مسلسل انکار کیاہے جو سماجی اقتصادی اور تعلیمی پسماندگی کے معیار پر نظر ثانی کے لئے اہم ہوگا۔ قرارداد کاکہنا ہے کہ ”انڈین نیشنل کانگریس دس سالہ مردہ شماری کے ساتھ سماجی اورمعاشی ذات پات پر مشتمل ایک مردم شماری منعقد کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔

ذات پات کی مردم شماری میں غیرمطلع شدہ قبائیل اور خانہ بندوش قبائیل کو بھی شامل کیاجائے گا“۔

قرار داد میں کہاگیا ہے کہ کانگریس کے خیال میں شہری علاقوں میں کام کرنے کا حق کی ضمانت دینے کے لئے ایک قانون سازی کرنے کا وقت آگیاہے جو شہری غریبوں‘ خاص طورپر بین اور ریاستی مہاجرین‘ غیرمنظم آرام دہ کارکنوں اور بے گھر افراد کی مانگ پر کام فراہم کرتا ہے۔