اقلیتی اقامتی جونئیر کالج و ہائی اسکول مٹ پلی کی تنقیح

   

مٹ پلی ۔ تلنگانہ اقلیتی اقامتی انگلش میڈیم بوائز جونئیر کالج و ہائی اسکول مٹ پلی میں ویجلنس عہدیداران کریم نگر جناب محمد شوکت علی محمد اکرام پاشاہ نے آج تنقیح کرتے ہوئے طلباء دہم جماعت کے امتحانات کی جانکاری و متعلقہ حالات سے واقفیت حاصل کئے ۔ اس دوران طلباء اور تعلیمی عملہ کو آئندہ تعلیمی سال کے متعلق تجاویز پیش کئے ۔ اس موقع پر پرنسپل کے تروپتی کے علاوہ تدریسی و غیر تدریسی عملہ شیرین فاطمہ نعیم النساء بیگم ، عالیہ نصرت ، راکیش ، وشوا تیجہ ، شراون کمار ، محمد عبدالعزیز ، محمد ریاض حسین محمد سراج الدین ، یادگیری گنپتی ، شرت چندرا ، سائی گوڑ ، ششی بھوشن ،ڈاکٹر سرینواس ،عبدالحمید ، شیلاجہ ، سویتا، بھارتی ، عبدالمقیم ، محمد امین الدین اور دیگر نے اپنا تعاون پیش کیا ۔