اقوام متحدہ۔مذکورہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 15مارچ کو اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے عالمی دن کے طور پر منانے کے مقصد سے پیش کردہ ایک قرارداد کو منظور ی دی ہے۔
اس قرارداد کو عالمی ڈھانچے کے 193ممبرس کی اتفاق رائے سے پیش کیاگیا جس کو مرکزی طور پر 55مسلم ممالک کا اشتراک حاصل تھا‘ مذہبی آزادی کے حق اور عقیدہ پر اس میں زوردیاگیا ہے اور1981کی قرادکو یا دکیاگیا ہے جس کو”مذہب او رعقیدہ کی بنیاد پر تمام قسم کے امتیازی سلوک پر مشتمل عدم روادی کے تمام زایوں کو نکال پھینکا“ کے طور پر یاد کیاجاتا ہے۔
مجموعی طور پر امتیازی سلوک‘ عدم روادی اور تشدد کے واقعات پر غیر جانبداری کے ساتھ یہ گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جس میں دنیا کے مختلف حصوں میں کئی مذاہب اور کئی کمیونٹیوں کے اراکین کے خلاف ہدایت دی گئی ہے‘ جس میں اسلام فوبیا‘سام دشمنی‘ عیسائی فوبیاتعصبات کو بڑھاوا دینے کے معاملات بھی شامل ہیں‘جو دوسری مذہب اور لوگو ں کے خلاف انجام دئے گئے ہیں۔
اس قرارداد میں تمام ممالک‘ اقوام متحدہ کے اداروں‘ عالمی اور علاقائی تنظیموں‘ سیول سوسائٹیوں‘ خانگی شعبوں‘ اور عقائد پر مشتمل تنظیموں ”کے لئے اسلام فوبیا کوختم کرنے کے متعلق تمام سطحوں پر پر اثر شعور بیداری کی منشاء سے تقاریب منعقد کرنے کا استفسار کیاگیاہے“ اور اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے نیا عالمی دن منانے کو کہاگیاہے۔