نیویارک : اقوام متحدہ نے دو سال قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے بڑے دھماکے بارے میں بین الاقوامی تحقیقات کا آغاز کی کرنے کا اعلان کیاہے۔اقوام متحدہ کے ماہرین کے تحریری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ واقعہ سب سے بڑے غیر جوہری دھماکوں میں سے ایک تھا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب تک اس دہماکے کی وجوہات جاننے کی کو ئی کوشش ہی نہیں کی گئی ہے۔دھماکے کے دوسرے سال بھی لبنانی عوام متاثرین کے لیے انصاف کے منتظر ہیں۔مظاہرین نے بلا تاخیر بین الاقوامی تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ نے دھماکے کے بعد لبنانی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، لیکن اس عمل کو کئی بار روک دیا گیا۔متاثرین کے لواحقین نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ انسانی حقوق کونسل کے زیراہتمام آزادانہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے، کیو نکہ لبنانی حکام کثیرالطرفہ نظام کے ذریعے کی جانے والی تحقیقات کے ذریعے فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مظاہرین کے مطالباے کی جانب توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔