اقوام متحدہ کی افغانستان کی امداد میں کمی

   

نیویارک : اقوام متحدہ نے افغانستان کے امدادی منصوبہ کے بجٹ کو 3.2بلین ڈالر تک کم کر دیا۔اقوام متحدہ اور انسانی ہمدردی کے اداروں نے 2023 کے لیے افغانستان کے امدادی منصوبہ کے بجٹ کو 3.2 بلین ڈالر کر دیا ہے جو کہ سال کے شروع میں 4.6 بلین ڈالر تھا۔افغان حکومت کی جانب سے خواتین پر پابندیوں سے مالی امداد میں مزید کمی کی بھی دھمکی دیتے ہوئے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان خواتین کیلئے کام کرنے والی این جی اوز پر پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین امدادی کارکنوں پر طالبان انتظامیہ کی پابندیوں کے تناظر میں نظرثانی شدہ امدادی پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔