اقوام متحدہ کے نظام میں خامی ، سعودی نوجوان کو اعزاز

   

نیویارک : اقوام متحدہ کی سیکیورٹی ٹیم نے سعودی عرب کے سکیورٹی ریسرچر شدید نواف المطیری کو اپنے سسٹمز میں SQLi کمزوری دریافت کرنے پر اعزازی فہرست میں شامل کرلیا۔المطیری نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ قانونی طور پر خامیوں کی دریافت کی اجازت دیتی ہے اور جب کوئی خامی ہوتی ہے تو اس کا نام اعزاز کی فہرست میں شامل کردیا جاتا ہے کہ یہ دنیا میں موجود خامیوں کو تلاش کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا تلاش کیا گیا سقیم بڑا اہم تھا اور اسے زیادہ خطرے والی خامیوں میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ خامی یا سقیم آپ کو اس ڈیٹابیس تک مکمل طور پر رسائی کے قابل بناتی ہے جس میں پاس ورڈ اور دیگر معلومات شامل ہیں۔ اس خامی سے ہیکرز صارف کے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔