الجزائر سرحد کے قریب خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

   

تونیس : تیونس کے مغرب میں الجزائر کے ساتھ سرحد پر واقع پہاڑی علاقے میں دو سیکورٹی کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 3 دہشت گرد مارے گئے۔ عورت کے ساتھ اس کی شیر خوار بچی بھی تھی۔وزارت داخلہ کے مطابق المغیلہ پہاڑ میں وزارت دفاع کے تعاون سے کیے جانے والے سیکورٹی آپریشن میں ایک دہشت گرد حمدی ذویب کو ہلاک کر دیا گیا۔ مذکورہ دہشت گرد اجناد الخلافہ تنظیم کا قائد شمار کیا جاتا ہے۔ یہ تنظیم داعش کی پیروکار ہے اور کئی دہشت گرد کارروائیوں میں اس کا ملوث ہونا ثابت ہو چکا ہے۔اس خطہ میں داعش کی سرگرمیوں سے کئی ممالک پریشان ہیں۔ وزارت داخلہ نے مزید بتایا کہ نیشنل گارڈز کے یونٹوں نے جنل السلوم میں بھی ایک دہشت گرد کا خاتمہ کر دیا جو اپنی غیر ملکی بیوی کے ہمراہ تھا۔ خاتون نے دھماکا خیز بیلٹ کا استعمال کرتے ہوئے خود کو اڑا دیا۔ اس کے نتیجے میں وہ اپنی شیر خوار بچی کے ساتھ ماری گئی۔ خاتون کی دوسری بیٹی زندہ بچ گئی۔تونس کے حکام کا کہنا ہے کہ الجزائر کے ساتھ سرحد پر واقع مغربی پہاڑی علاقے میں روپوش دہشت گرد عناصر کا تعاقب جاری رکھا جائے گا۔ اندازہ ہے کہ ان دہشت گردوں کی تعداد 100 سے کم ہے۔