نیامے ۔ 28 جولائی (ایجنسیز) الجزائر کی پارلیمنٹ نے منگل کی شام خالدہ بوفیدیش کو اپنی اولین خاتون اسپیکر منتخب کیا جس سے وہ ملک کی چوتھی اعلیٰ ترین عہدیدار بن گئی ہیں۔ بوفیدیش نیشنل لبریشن فرنٹ (ایف ایل این) کی رکن ہیں جو الجزائر کی آزادی کی تاریخی جماعت اور موجودہ حکومت کے ساتھ اتحادی ہے۔ایف ایل این اس ماہ کے شروع میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں سب سے بڑی فاتح تھی جس نے 407 میں سے 91 نشستیں حاصل کیں۔ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 21 فیصد رہا جو اب تک کی کم ترین تعداد ہے۔بوفیدیش اپنی پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی رکن ہیں ۔
اور پارلیمان میں داخل ہونے سے پہلے انہوں نے مقامی سیاست میں خدمات انجام دیں۔
انہوں نے ایک ایسے ادارے کی اسپیکرشپ سنبھالی ہے جہاں خواتین کو نمایاں طور پر کم نمائندگی دی جاتی ہے اور یہ صرف 25 نشستیں یا کل کا چھے فیصد بنتا ہے۔سابقہ پارلیمنٹ میں 38 خواتین ممبران تھیں اور اس سے پہلے والی پارلیمنٹ میں 2017 کے انتخابات کے بعد 118 ممبران تھیں جو کوٹہ سسٹم کے تحت منعقد ہوئے تھے۔