الیکسی ناوالنی کے ساتھ سلوک سیاسی ہراسانی :امریکہ

   

واشنگٹن ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ ناوالنی کو ان کے حقوق سے محروم رکھنا سچ بولنے والوں سے عدم تحفظ اور خوف کا عکاس ہے۔ صدر پوٹن کے ناقد ناولنی کا کہنا تھا کہ روسی حکام وکلاء کے ساتھ ان کے رابطوں کو محدود کر رہے ہیں۔ امریکہ نے 9 ستمبر جمعہ کے روز جیل میں قید روسی حکومت کے سب سے بڑے ناقد اور حزب اختلاف کے قائد الیکسی ناوالنی کے ساتھ کیے جانے والے سلوک پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیاسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش قرار دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک بیان میں کہاکہ پہلے تو روس واپسی پر ان کی گرفتاری ہی شرمناک بات تھی، تاہم روسی حکومت کی جانب سے انہیں مزید ہراساں کرنے کا اصرار اس بات کا مظہر ہے کہ وہ سچ بولنے والوں سے کس قدر عدم تحفظ کا شکار ہونے کے ساتھ ہی خوف زدہ بھی ہیں۔