الیکشن کمیشن نے اپنے افسروں کو نظر انداز کیا‘ نریندر مودی کو دوسری مرتبہ دی کلین چٹ

,

   

الیکشن کمیشن نے ایک روزقبل9اپریل کے روز مہارشٹرا کے لاتور میں نریندر مودی کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں سے بالاکوٹ فضائیہ حملے انجام دینے والوں کو دھیان میں رکھ کر ووٹ کرنے کی اپیل پردوسری مرتبہ کلین چٹ دی ہے

نئی دہلی۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت واردھا میں کی گئی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر پر صفائی کے بعد مذکورہ الیکشن کمیشن نے

چہارشنبہ کے روز 9اپریل کو مہارشٹرا کے لاتور میں نریندر مودی کو پہلی مرتبہ ووٹ ڈالنے والوں سے بالاکوٹ فضائیہ حملے انجام دینے والوں کو دھیان میں رکھ کر ووٹ کرنے کی اپیل پردوسری مرتبہ کلین چٹ دی ہے۔

تاہم اس مرتبہ الیکشن کمیشن مہارشٹرا چیف الکٹورل افیسر (سی ای او) اور عثمان آباد ضلع الکٹورل افیسر(ڈی ای او) کی رائے کے خلاف جاکریہ فیصلہ دیاہے۔

دونوں نے مودی کی اپیل میں ”تضاد“پایا اور اس کے ساتھ الیکشن واچ ڈاگ کی ہدایتوں جس میں سیاسی فائدے کے لئے مصلح دستوں کے استعمال پر روک لگائی تھی۔

ان کی رائے میں انڈین ایکسپریس نے مانا ہے کہ یہ بحث منگل کے روزکمیشن کی میٹنگ میں پیش ائے‘ آخر کار تکنیکی میدان میں یہ بات ہوئی کہ مودی نے نہ تو ان کے لئے او رنہ ہی اپنی پارٹی کے لئے اس وقت ووٹ مانگا جب بالاکوٹ فضائیہ حملے کے حوالے سے ووٹ مانگا ڈالنے کی اپیل کی تھی۔

الیکشن کمیشن کے ایک افیسر کے مطابق جس نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہاکہ مذکورہ ڈی ای او اورسی ای او کے تبصرے ”صرف پانچ لائن کی تقریر“ کی بنیاد پر یہ رائے قائم کی ہے۔

مذکورہ عہدیدار نے کہاکہ ”مذکورہ فیصلہ پوری تقریر کو پیش نظر رکھ کر کیاگیاتھا“۔تمام تفصیلات پر مشتمل جواب الیکشن کمیشن نے کانگریس لیڈر رندیپ سنگھ سرجیوالا کو روانہ کیا ہے۔