امانت اللہ خان کے تاجر ساتھی حامد علی گرفتار

   

نئی دہلی۔ دہلی پولیس نے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے بزنس پارٹنر حامد علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ حامد کے گھر سے ایک پستول اور 12 لاکھ روپے کی نقدی برآمد ہوئی ہے۔ دہلی کے اوکھلا سے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کے بزنس پارٹنر حامد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ساؤتھ ایسٹ دہلی پولیس نے حامد علی کو آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے حامد علی کے گھر سے ایک بریٹا پستول، کچھ گولیاں اور 12 لاکھ روپے کی نقدی برآمد کی ہے۔ دہلی کی انسداد بدعنوانی برانچ (دہلی اے سی بی) نے کل امانت اللہ خان کے گھر کے ساتھ ساتھ حامد علی کے احاطے پر چھاپہ مارا تھا۔امانت اللہ خان اوران کے ساتھیوں کے خلاف تین ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ حامد علی اور کوثرایمان صدیقی کے خلاف آرمز ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ کوثر امام صدیقی کے ٹھکانے سے ایک دیسی ساختہ پستول اور تین زندہ کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ صدیقی کو گرفتار نہیں کیا گیا۔ چھاپے میں رکاوٹ ڈالنے کا تیسرا معاملہ بھی اے سی بی نے درج کیا ہے۔ اس میں ملوث افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ چھاپہ مارنے والی اے سی بی ٹیم کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران امانت اللہ کے رشتہ داروں اور جاننے والوں نے ان پر حملہ کیا۔اے سی بی نے کل عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان کو گرفتار کیا تھا۔