امراوتی (مہاراشٹرا): قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے آج مہاراشٹرا کے امراوتی میں کیمسٹ امیش کولہے کے قتل کے سلسلے میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے دو افراد میں سے ایک نمونہ مسجد کے مولانا اور دوسرا قتل کے ماسٹر مائنڈ عرفان شیخ کا ڈرائیور ہے ۔ قتل کے بعد عرفان کے ڈرائیور نے اسے پناہ دی تھی۔ دونوں کو پوچھ گچھ کے لیے ممبئی لے جایا گیا ہے ۔واضح رہے کہ 54 سالہ امیش کو 21 جون کی رات تقریباً 10 بجے اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد گھر واپس لوٹ رہے تھے ، چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔