امریکہ اور مغربی ممالک کا یوکرین کوٹینک فراہم کرنے کا اعلان

   

واشنگٹن : امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ ’وہ روسی کے خلاف جنگ میں یوکرین کی مدد کے لیے بھاری ٹینک فراہم کرے گا۔ اے ایف پی کے مطابق روس کی جانب سے بار بار تنبیہہ کے باوجود امریکہ کے علاوہ جرمنی اور ناروے نے بھی یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے یوکرین کو ٹینکوں کی فراہمی کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ’امریکہ روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 31 ایم ون ابرام ٹینک فراہم کرے گا جو کہ یوکرین کی ایک بٹالین کے برابر ہیں۔‘ناروے کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ’وہ مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو امداد کی فراہمی کے عمل کا حصہ بنتے ہوئے اسے لیپرڈ 2 ٹینک فراہم کرے گا۔‘یوکرین اور مغربی ممالک کی جانب سے کئی ماہ کی کوششوں کے بعد جرمنی نے کیئف کو 14 لیپرڈ 2 ٹینک دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ ان ٹینکوں کو دنیا کے بہترین ٹینکوں میں شمار کیا جاتا ہے۔یوکرین نے امریکہ اور جرمنی کی جانب سے ٹینکوں کی فراہمی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’اس سے روسی فوجیوں کے حملوں کو پسپا کرنے میں مدد ملے گی۔‘روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کو مغربی ممالک کی جانب سے ٹینک ملنے کی صورت میں اپنی حکمت عملی تیار کر لی ہے۔دونیسک میں تعینات فوجی اہلکاروں نے روس کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’طاس‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم مغربی ٹینکوں کو شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔