امریکہ اور یمنی حوثیوں کا براہ راست رابطہ : جے ڈی وینس

   

واشنگٹن ۔ 15 ستمبر (ایجنسیز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیر کے روز کہا ہیکہ یمنی حوثیوں کے ساتھ براہ راست رابطے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہیکہ کسی انتہائی اعلیٰ امریکی عہدیدار نے ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے ساتھ رابطوں کا انکشاف کیا ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب وہ سعودی عرب کے خلاف کافی متحرک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔حوثیوں نے اپنے حملوں میں اضافہ کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں بھی حملوں کی کوشش کی ہے۔ حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب کے بیسیوں شہری ان حملوں میں زخمی ہوئے ہیں۔ اس صورتحال میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی امریکی فوجی عہدیدار سے جدہ میں ملاقات بھی ہوئی ہے۔اس سے قبل الاع سامنے آئی تھی کہ صدر ٹرمپ اور ولی عہد کے درمیان کئی بار رابطہ ہو چکا ہے جس میں حوثیوں کے خلاف کارروائیوں کیلئے کہا گیا۔ تاہم صدر ٹرمپ نے جواب میں کہا کہ امریکہ حوثیوں کے بارے میں انٹیلی جنس انفارمیشن دے سکتا ہے۔اب امریکی نائب صدر نے اعلان کیا ہیکہ ان کے حوثیوں کے ساتھ براہ راست رابطے ہیں۔