امریکہ اور یورپ کیساتھ مشترکہ منصوبہ کے بعد پوٹن سے ملاقات کروں گا: زیلنسکی

   

کیف : یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ وہ روس یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے امریکہ اور یورپ کے ساتھ مشترکہ منصوبہ تیار کرنے کے بعدہی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کریں گے۔زیلنسکی نے 61 ویں میونخ سیکیورٹی کانفرنس MSC 2025 کے حصے کے طور پر منعقدہ سیکیورٹی پینل میں اپنے بیان میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ممکنہ مذاکرات کے بارے میں بات کی۔مذاکرات کے حوالے سے پوتن پر اعتماد نہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ اگر ایسی بات چیت ہوتی ہے تو یوکرین کو اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ حل نکالنا چاہیے۔