واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا ہے کہ ہم خوشحال اور مستحکم پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں جو پاک امریکہ تعلقات کے لیے اہم ہے۔ پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ اہم امور پر گفتگو کے لیے پاکستانی حکام سے براہ راست رابطہ میں رہتے ہیں، ایسے امور جو امریکہ، خطہ کی سیکیورٹی اور استحکام کے لیے ضروری ہیں۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے عافیہ صدیقی کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔