امریکہ زیلنسکی کو قتل کرسکتا ہے ؟! : روس

   

ماسکو:روسی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے خاتمہ کی توقع رکھتاہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہیٹی کے سابق صدر کی طرح زیلنسکی امریکا کے ہاتھوں قتل ہو جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ’’نارڈ سٹریم‘‘بم دھماکے میں اپنے ملوث ہونے سے واشنگٹن کی تردید بہت بڑا جھوٹ ہے، یاد رہے کہ روسی بیانات امریکی صدر جو بائیڈن کے یوکرین کے اچانک دورے کے ایک دن بعد سامنے آئے ہیں۔برطانوی میڈیا نے ایک سال قبل خبر دی تھی کہ زیلنسکی جنگ کے پہلے ہفتے کے دوران 3 قاتلانہ حملوں میں بچ گئے تھے۔