امریکہ میں 23 برسوں سے قید عدنان سید رہا

   

نیویارک: امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے ایک جج نے پیر کے دن 1999 میں ہی من لی کے قتل میں عدنان سید کی سزا کو کالعدم قرار دینے کے بعد ان کی رہائی کا حکم دیاہے، یہ ایک ایسا کیس جسے ہٹ پوڈ کاسٹ سیریل میں پیش کیا گیا تھا۔استغاثہ کے حکم پر، سرکٹ کورٹ کی جج میلیسا فن نے حکم دیا کہ41 سالہ عدنان سعید کی سزا کو ختم کر دیا جائے۔ جنہوں نے دو دہائیوں سے زیادہ عرصہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارا ہے۔عدنان سید 18 سالہ لی کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے۔لی کی لاش بالٹی مور کے ایک پارک میں دبائی گئی تھی۔جج میلیسا فن نے فیصلہ دیا کہ ریاست نے ایسے شواہد پیش کرنے کی اپنی قانونی ذمہ داری کی خلاف ورزی کی ہے جس سے عدنان کے دفاع کو تقویت مل سکتی تھی۔