واشنگٹن: امریکہ میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اہم بیان سامنے آنے کے بعد وفاقی ملازمین کی نوکریاں بھی خطرے میں پڑ گئیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے وفاقی ملازمین سے کہا ہے کہ جسے نوکری چھوڑنی ہے چھوڑ دو، معاوضہ دے دیا جائے گا۔وائٹ ہاؤس کے دفتر کی جانب سے پرسنل مینجمنٹ سے متعلق سویلین حکومتی ملازمین کو جاری اِی میل میں نوکری چھوڑنے کا آسان نسخہ بتا دیا گیا ہے ۔ای میل میں ملازمین سے کہا گیا ہے کہ جنہیں نوکری چھوڑنی ہے ، وہ ای میل کا جواب دیں اور اپنی مرضی کا اظہار کردیں۔ ساتھ ہی واضح کیا گیا ہیکہ چھ فروری تک اس پیشکش کا فائدہ اٹھانے والوں کو اسکا فائدہ بھی دیا جائے گا۔ مینجمنٹ کے ترجمان نے وضاحت کی کہ یہ پیشکش تمام ملازمین کیلیے نہیں ہے ۔ بعض اہلکاروں کو یہ سہولت نہیں ملے گی۔ٹرمپ انتظامیہ نے ایک روز پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وفاقی اخراجات کو منجمد کیا جارہا ہے جس سے امریکہ بھر میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔