نیویارک : امریکہ کی کئی ریاستوں کو متاثر کرنے والے موسمی حالات کی وجہ سے کیلیفورنیا میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔یو ایس نیشنل ویدر سروس نے ریاست کیلیفورنیا کے لیے ”یخ بستہ اور خطرناک برفانی طوفان” کی وارننگ جاری کی ہے۔موسم کی پیشگوئی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ برف باری، جو لاس اینجلس کے اونچے علاقوں کو متاثر کرے گی اور جس کی موٹائی 1.5 میٹر تک پہنچنے کا امکان ہے تیز ہواؤں کی وجہ سے خطے میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ جائے گا۔