امریکہ نے اسرائیل۔لبنان فریم ورک معاہدہ کا متن جاری کر دیا

   

واشنگٹن ۔ 27 جون (ایجنسیز) اسرائیل اور لبنان کے درمیان فریم ورک معاہدہ کے اعلان کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ’’ایک طویل بحران سے نکلنے کا راستہ‘‘ فراہم کرتا ہے۔ روبیو نے امریکی ثالثی میں طے پانے والے اس معاہدہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا، ’’لبنان کے لیے یہ فریم ورک ایک طویل بحران سے نکلنے کا حقیقی راستہ فراہم کرتا ہے۔ اسرائیل کے لیے یہ اس کی شمالی سرحد پر مستقل خطرہ کے خاتمہ کی قابلِ تصدیق راہ ہموار کرتا ہے۔‘‘ اس کے بعد 14 نکاتی معاہدہ کا متن عام کر دیا گیا۔ معاہدہ کے اہم نکات مندرجہ ذیل ہیں۔ اسرائیل اور لبنان ’’تنازعہ کو حتمی طور پر ختم کرنے‘‘ پر متفق ہیں اور ایک ’’باہمی، مرحلہ وار عمل‘‘ کے پابند ہیں، جس کے تحت واضح شرائط پوری ہونے پر اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) لبنان سے انخلا کرے گی۔ تاہم یہ انخلا لبنانی مسلح افواج کی جانب سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے سے مشروط ہے۔