امریکہ کا صدر وینزویلا کے جہاز پر قبضہ

   

نیویارک : امریکہ نے وینزویلا کے صدر کے زیر استعمال جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ یہ انتہائی اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ امریکہ کے بقول وینزویلا نے یہ جہاز امریکی پابندیوں کے باوجود خطیر رقم ادا کر کے امریکہ سے اسمگل کرالیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے زیر استعمال جہاز ڈومینکن ریپبلک میں تھا جہاں سے امریکی حکام نے ضبط کرنے کے بعد اسے فلوریڈا منگوا لیا ہے۔ امریکہ نے اس دوران وینزویلا کے صدر پر یہ الزام بھی عاید کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اپوزیشن جماعتوں کے بقول حالیہ صدارتی انتخاب اکثریتی ووٹ اپوزیشن کو ملنے کے باوجود نتیجے کو اپنے حق میں تبدیل کر کے اقتدار پر قبضہ کیا ہے۔
ٹرین میں محوخواب مسافروں پر اندھادھند فائرنگ، 4 ہلاک
شکاگو: امریکی ریاست شکاگو میں ریلوے اسٹیشن پر نامعلوم حملہ آور نے فائرنگ کر کے 4 مسافروں کو ہلاک کر دیا۔واقعہ فار ایسٹ پارک بلیو لائن اسٹیشن پر پیش آیا، فائرنگ کے وقت چاروں مسافر سو رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا جبکہ چوتھے شخص کی لویولا یونیورسٹی میڈیکل سینٹر میں موت ہو گئی۔پولیس حکام نے سیکیورٹی فوٹیج کا جائزہ لینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال متاثرین کی شناخت ممکن نہیں۔