تہران : ایران کا کہنا ہے کہ امریکہ کو غزہ جنگ بندی مذاکرا ت میں اہل فریق نہیں سمجھتے۔ یہ بات ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی کی کسی بھی مخلصانہ کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں جبکہ ایران‘ امریکہ کو غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے اہل فریق نہیں سمجھتا۔ ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ امریکہ نے علاقائی امن اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پْرعزم نہ ہونے کا بارہا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ علاقائی امن و سلامتی کے تحفظ کے بجائے اسرائیل کی سلامتی کے لیے پْرعزم ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ ناصر کنعانی نے یہ بھی کہا ہے کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کی عدم فعالیت کے نتیجے میں فلسطینی سر زمین پر جنگ جاری ہے۔