نیویارک : امریکہ کی وسط مغربی ریاستوں میں شدید برفباری سے نظام زندگی متاثر ہوگئی۔میڈیا کے مطابق امریکہ میں برفانی طوفان کاسامنا کرنے والی ریاستوں میں2 کروڑ شہری آباد ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا میں برفانی طوفان سے ایک لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں جب کہ ریاست میں برفانی طوفان سے ایک ہزار سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئی ہیں۔منی سوٹا، وسکونسن اور ڈکوٹا میں برفانی طوفان کی وجہ سے اسکول سمیت سرکاری دفاتر بند ہوگئے ہیں۔