امریکہ۔کینیڈاسرحد پر سردی سے مرنے والے 4 ہندوستانیوں کی شناخت، انسانی اسمگلنگ کا معاملہ

   

نئی دہلی: حال ہی میں امریکہ۔کینیڈا سرحد پر انسانی اسمگلنگ سے متعلق کیس میں مرنے والے چار ہندوستانیوں کی شناخت کی گئی ہے۔ معلومات کے مطابق یہ تمام افراد ایک ہی خاندان کے تھے۔مانیٹوبا میں رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت جگدیش بلدیو بھائی پٹیل (39)، ویشالی بین جگدیش کمار پٹیل (37)، وہنگی جگدیش کمار پٹیل (11) اور دھرمک جگدیش کمار پٹیل (3) کے طور پر ہوئی ہے۔ ایک ہی خاندان کے تمام افراد 19 جنوری کو ایمرسن منیٹوبا کے قریب کینیڈا۔امریکہ کی سرحد سے تقریباً 12 میٹر کے فاصلے پر مردہ پائے گئے۔حکام کے مطابق یہ خاندان کچھ عرصے سے کینیڈا میں تھا لیکن کوئی انہیں گاڑی میں سرحد پار لے جا رہا تھا۔ جہاں ان کی وفات کے بعد وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔