امریکی خاتون اول جل بائیڈن نمیبیا کے دورہ پر

   

ونڈہوک : امریکی خاتون اول جِل بائیڈن نے جمعرات کو نمیبیا کی خاتون اول مونیکا گینگوس اور ان کے شوہر صدر ہیج گینگوب کے ساتھ ایک باوقار ریاستی ظہرانے میں شرکت کی۔ انہوں نے نمیبیا کی متحرک جمہوریت کی تعریف کی۔ جل بائیڈن نے کہا کہ ’’مجھے یہاں ایک مضبوط جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہونے پر فخر ہے‘‘۔جمعرات کو نمیبیا کی آزادی کے بعد پارلیمنٹ کے پہلے ایوان بالا کے پہلے اجلاس کی 30 ویں سالگرہ بھی ہے۔نمیبیا کی خاتون اول کا کہنا تھا کہ انہوں نے بائیڈن کو دسمبر میں واشنگٹن میں یو ایس افریقہ لیڈرز سمٹ میں ملاقات کے بعد آنے کی دعوت دی تھی۔جل بائیڈن دارالحکومت ونڈہوک کے قریب امریکی مالی اعانت سے چلنے والے ایک منصوبے کا بھی دورہ کریں گے، جو خواتین اور بچوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی مواقع اور صحت کے وسائل تک رسائی کو یقینی بنانے پر مرکوز ہے۔ اور جمعہ کو، وہ یونیورسٹی کے طلباء سے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے بارے میں بات کریں گی۔چہارشنبہ کو ملک پہنچنے کے بعد، جل بائیڈن نے کہا کہ نمیبیا کا انتخاب اس کی مثبت توانائی اور حیات پذیری کی وجہ سے کیا گیا ہے۔گزشتہ برس صدر جو بائیڈن نے وعدہ کیا تھا کہ افریقی براعظم میں اپنی انتظامیہ کے عہدے داروں کو بھیجیں گے جس کے بعد جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کی جانب سے دورے پر جانے والی پہلی اعلیٰ شخصیت ہیں۔