امریکی خاتون اُسکا رشتہ ڈھونڈنے والے کو پانچ ہزار ڈالر انعام دے گی

   

نیویارک : ڈیٹنگ ایپس پر ناکام ہونے والی امریکی خاتون نے شادی کے لیے شوہر ڈھونڈ کر دینے والے کو پانچ ہزار ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔نیو یارک پوسٹ کے مطابق لاس اینجلس میں رہنے والی 35 برس کی اِیو ٹِلی کْولسن جو پیشے کے لحاظ سے کارپوریٹ اٹارنی ہیں، نے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر اپنے لیے شوہر ڈھونڈنے کے لیے مدد مانگی ہے۔اْن کے ٹک ٹاک پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے لیے شوہر ڈھونڈنے کی بات پہلے انہوں نے اپنی دوستوں اور باس سے کی تھی تاہم اب وہ اِس بات کو سب کے سامنے رکھ رہی ہیں۔’تو آفر یہ ہے کہ اگر آپ مجھے میرے شوہر سے ملوائیں اور میں اْس سے شادی کر لوں تو میں آپ کو پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔ میں اْس کے ساتھ زیادہ عرصے تک شادی شدہ نہیں رہ سکتی۔ میں اْسے 20 برس بعد طلاق دے سکتی ہوں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لیکن اگر آپ مجھے کسی ایسے شخص سے ملواتے ہیں جو میرے دل میں اتر سکتا ہے تو میں آپ کو پانچ ہزار ڈالر دوں گی۔‘اِیو کْولسن پانچ برسوں سے سنگل ہیں اور ڈیٹنگ ایپس استعمال کر کر کے تھک چکی ہیں۔ انہوں نے براہ راست اور ڈیٹنگ ایپس پر لوگوں سے ملنے کی کوشش کی ہے لیکن انہیں کوئی بھی پسند نہیں آیا۔